Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
سرگودھا(کامرس ڈیسک)سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کی 12 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب قرار پا گئے جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی 12 نشستوں پر 16 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کے انتخابات میں الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرتے ہوئے کارپوریٹ کلاس کے تمام 12 نشستوں پر امیدواروں را جوادطارق، عمر فاروق ساہنی،اسد اللہ جاوید،سعید اختر، اسد عباس سنگھا، اسد بشیر سکہ، محمد شاہد، فیضان احمد،کامران شمیر، محمد فیضان اللہ، شاہد محمود اور محمد عمار یاسر کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی 12 نشستوں کے لیے 16 امیدواروں رائے قیصر محمود کھرل،را حمزہ قیوم، وارث ندیم وڑائچ، عثمان ادریس،محمد شفیق، یاسر فرقان، محمد عمرارشد،عبدالرحمن ارشد، محمد ندیم، ندیم احمد،عبدالخالق، محمد ذیشان خالق،شہزاد احمد، اظہر اقبال، زبیر انور اور محمد اکبر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ کارپوریٹ کلاس کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر چوہدری عامر عطا باجوہ، میاں طارق یعقوب، مرزا فضل الرحمن، آصف امیر اعوان، قیصر اقبال، شیخ نوید اقبال، خواجہ یاسر قیوم،محمد شہزاد انصاری،محمد ارشد،چوہدری عبد الستار سمیت دیگر نیمبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔