سردار عطاء اللہ خان مینگل نے پوری زندگی بلوچ ، پشتون ،سندھی سمیت دیگر محکوم اقوام کی حقوق کی جدوجہد کی اور قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں،ساجدترین ایڈووکیٹ کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

کوئٹہ(پ ر ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے اور بی ایس او کے زیر اہتمام راہشون سردار عطائاللہ مینگل کی 5پانچویں برسی اور شہدائ شاہوانی اسٹیڈیم کیچی بیگ کی پہلی برسی کی مناسبت سے زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ تعزیتی ریفرنس النوید ہا?سنگ سکیم منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جاوید بلوچ ، آصف رودینی نے سر انجام دیئے لالا غفار نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی اس موقع پر ساجد ترین ایڈووکیٹ ، پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ ،پارٹی کے مرکزی ڈپٹی ملک نصیر شاہوانی ،جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عین اللہ شمس ، نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اسحاق بلوچ ، پشتونخوائ نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسیٰ خان روشان ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنمائ قادر نائل ہزارہ ، ضلعی آرگنائزر حاجی وحید لہڑی ، ضلعی آرگنائزر کمیٹی کی ممبر فریدہ ایڈووکیٹ ، بی ایس او کے زونل صدر کبیر بلوچ نے بھی خطاب کیا مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے ریفرنس میں قرارداد پیش کی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہشون سردار عطائ اللہ خان مینگل عظیم سیاسی رہنماءتھے جنہوں نے ہر دور میں بلوچ ، پشتون ، سندھی سمیت دیگر محکوم اقوام کی قومی حقوق کیلئے کوشاں رہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا گزشتہ سال 2ستمبر کو پارٹی کے 16ساتھیوں نے خود کش حملے میں جام شہادت نوش کیا وقت و حالات کا تقاضا یہی ہے کہ بلوچستان کی سیاسی ، نظریاتی قوتیں یکجاہو کر بلوچ پشتون ، ہزارہ ،سیٹلرز سمیت دیگر کو ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں اس کیلئے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہشون سردار عطائ اللہ خان مینگل و شاہوانی اسٹیڈیم کے شہدائ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہداءکی قومی تحریکوں میں قربانیوں کی بدولت جدوجہد و، فکر و فلسفہ تقویت حاصل کرتی ہے راہشون سردار عطائ اللہ خان مینگل نے پوری زندگی بلوچ ، پشتون ،سندھی سمیت دیگر محکوم اقوام کی حقوق کی جدوجہد کی اور قیدوبند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں آمر و سول ڈکٹیٹر کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی خطے میں بلوچ ، پشتون اکابرین راہشو ن سردار عطاءللہ خان مینگل ، میرغوث بخش بزنجو ، باچا خان ، شہید صمد خان اچکزئی ، شہید نواب اکبر خان بگٹی ،نواب خیر بخش مری، خان عبدالولی خان جیسے عظیم سپوتوں نے مظالم کے خلاف جدوجہد کی اکابرین ےن دہائیوں پر مشتمل تاریخی ، سیاسی ، قومی جہد ، زبان و ثقافت اور قومی سوال کے حل کی جدوجہد ثابت قدم ہو کر کی قومی تحریکوں میں اصولوں ، فکر و نظریئے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے آمریت کا مقابلہ کیا اور روشن خیال فکر کو پروان چڑھایا ٹارچر سیلوں میں قید و صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود حق کی راہ پر کھڑے رہے اکابرین کی سیاسی قومی ، نظریاتی جدوجہد مشعل راہ ہے راہشون سردار عطائ اللہ خان مینگل کی آج پانچویں برسی پر ریفرنس میں شرکت کرنے والی قوم دوست ، وطن دوستی جماعتیں ، نظریاتی کارکنوں نے یکجا ہو کر راہشون اور شہداءشاہوانی اسٹیڈیم کو خراج عقیدت پیش کیا موجودہ ناقبت اندیش حکمران جو بلوچ پشتون سرزمین پر مخدوش صورتحال پیدا کر چکے ہیں یہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلوچ نسل کشی ، ظلم و زیادتیاں حکمرانوں کی ناکامی پالیسیوں کا نتیجہ ہے آئے روز بلوچ نوجوانوں ، خواتین و بچوں کو لاپتہ کرنے اور قتل وغارت گری کا سلسلہ جاری ہے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات ، بلوچ پشتون علاقوں میں وسائل کی لوٹ مار کیلئے غیر قانونی الاٹمنٹ ، بدامنی ، پشتون نسل کشی ، آئے روز کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اس میں بلوچ ، پشتون ، ہزارہ ، سیٹلرز کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ حالات کا تقاضا یہی ہے کہ اتفاق ، رواداری ، برداشت کی سیاسی کو فروغ دیا جائے ،بلوچ ،پشتون ماضی میں مشترکہ طور پر سیاسی جدوجہد کی اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مثبت سوچ کو مشعل راہ سمجھ کر یکجا ہو کر جدوجہد کرنی چاہئے تعزیتی ریفرنس میں پیش کی گئی قراردادیں درج ذیل ہیں عظیم بلوچ رہبر راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی ثابت قدمی ، مستقل مزاجی و قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،شاہوانی اسٹیڈیم کیچی بیگ کے شہداءپہلی برسی آج منائی جا رہی ہے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، مستونگ ،کھڈ کوچہ ، زہری و بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کرفیو کے نافذ کی وجہ سے بلوچ عوام کو روزگار و دیگر حوالوں سے مشکلات درپیش ہیں وہاں فوری طور پر کرفیو کا خاتمہ کیا جائے ، کھڈ کوچہ ، مستونگ میں غیور بلوچوں کے ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور فارم 47کے حکمرانوں کی جانب سے ناانصافیوں ، مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے ، تعزیتی ریفرنس میں شامل اکابرین و شرکائ مطالبہ کرتے ہیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ،عمران خان ،ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ، علی وزیر ، ایمان مزاری ایڈووکیٹ سمیت بلوچستان و ملک بھر کے تمام سیاسی رہنما?ں و کارکنوں کو رہا کیا جائے ، بلوچستان میں بلوچ خواتین صفیحہ بلوچ سمیت جبری طور پر جتنے بھی نوجوان و خواتین لاپتہ ہیں انہیں بازیاب اور منظر عام پر لایا جائے اور مقدمہ اگر ہیں تو عدالتوں میں پیش کیا جائے ، بلوچستان میں انسانی حقوق ، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور پارٹی کے سینئر رہنمائ ملک ابراہیم شاہوانی کے بھتیجے یاسر شاہوانی کو بازیاب کیا جائے اور کوئٹہ سمیت بلوچستان میں چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی بند کی جائے ، پشتون و بلوچ علاقوں میں ایف سی چیک پوسٹوں پر تذلیل کا سلسلہ بند کیا جائے ، بلوچ پشتون علاقوں میں غیر قانونی زمینیوں کی الاٹمنٹ ، مائینز اینڈ منرلز ایکٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور الاٹمنٹ کا سلسلہ بند کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *