سوات،توتانو بانڈئی میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 3 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

سوات (ویب ڈیسک)تحصیل کبل کے علاقے گلونو شاہ توتانو بانڈئی میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں فواد ولد رشید سکنہ ٹال، جواد ولد صابر خان سکنہ سرسینئی اور کاشف ولد شاولی سکنہ توتانو بانڈئی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حسن ولد عثمان علی سکنہ ٹال اور نیاز ولد عمر زیب سکنہ سرسینئی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے کبل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *