ذیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ،شاہ کلب بنوں اور الیون سٹار سورانی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج)کھیلا جائیگا

بنوں (سپورٹس ڈیسک)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ذیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاہ کلب بنوں اور الیون سٹار سورانی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج)اتوار کو بنوں سپورٹس کمپلیکس بنوں میں کھیلا جائے گا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 50 نامور ٹیمیں ناک آٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔ اور ٹورنامنٹ ایک ماہ تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *