خضدار میں اسماء  جتک کے والد قتل کیس کے سلسلے میں انجیرہ میں چھاپہ، متعدد افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

خضدار(ویب ڈیسک)خضدار پولیس نے اسماء  جتک کے والد کے قتل کے مقدمے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے علاقہ انجیرہ کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔  پولیس حکام کے مطابق حساس ادارے کی اطلاع پر پولیس نے انجیرہ میں کاروائی کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دو گاڑیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ اسماء  جتک کے والد کے قتل کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ 4 اگست 2026 کو اسماء  جتک نے ایک ویڈیو جاری کرکے ملزم ظہور جمالزئی سے اپنے خاندان کو خطرے سے متعلق بتایا تھا جس کے چند گھنٹے بعد ان کی رہائشگاہ کے باہر ان کے والد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل کے بعد پورے بلوچستان میں آواز بلند ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *