Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غفار خان کاکڑ نے کوئٹہ کے علاقے مسلم آباد میں ممتاز تاجر حاجی صلاح الدین نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید کیے جانے کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ اور معزز شہری کا دن دیہاڑے قتل انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور صوبے میں امن و امان کی بدترین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں اانہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں آئے روز قتل، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن حکومت اور متعلقہ ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ جب ایک تاجر اپنے کاروبار اور گھر کے قریب بھی محفوظ نہ ہو تو اس سے بڑھ کر حکومتی ناکامی اور کیا ہو سکتی ہے۔غفار خان کاکڑ نے کہا کہ حاجی صلاح الدین نورزئی کے بیٹے کا پہلے اغوا ہونا اور تاحال لاپتہ رہنا جبکہ اب والد کو بھی قتل کر دیا جانا انتہائی دردناک اور تشویشناک صورتحال ہے۔ ایک خاندان کو مسلسل ایسے سانحات سے دوچار ہونا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حاجی صلاح الدین نورزئی کے قتل میں ملوث سفاک قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ان کے مغوی بیٹے کی فوری اور بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو محض بیانات اور دعووں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جائے۔ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی آئینی اور بنیادی ذمہ داری پوری کرے، بصورتِ دیگر بڑھتی ہوئی بدامنی کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔فار خان کاکڑ نے شہید حاجی صلاح الدین نورزئی کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔