جعفرآباد کے علاقے میں پولیس اورڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک

 ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) جعفرآباد کے علاقے میں پولیس اورڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈکیت ہلاک جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ اللہ یار کی حدود جمالی بائی پاس قومی شاہراہ پر پولیس نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنادیا پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈکیت آصف علی لاشاری جانبحق ہو گیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے پولیس نے چھینی گئی دو مسروقہ موٹر سائیکلز دو کلاشنکوفیں قبضے میں لے لیں پولیس نے واقعے میں ہلاک ذکیت کی لاش لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردی گئی پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *