جعفرآباد پولیس نے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جعفرآباد پولیس نے مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبداللہ ولد غلام سرور اور لیاقت ولد بالچ قوم رند سکنہ گوٹھ شاہک خان رند شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ڈکیتی کے مقدمے میں کافی عرصے سے مفرور اور پولیس کو مطلوب تھے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے ڈکیتی کے مقدمے سمیت دیگر امور پر مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *