ترقیاتی کام معیاری اور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ مریضوں کو بہتر، محفوظ اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سینڈمین پروونشل ہسپتال (سول ہسپتال) کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں جاری مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سینڈمین پروونشل ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیرِ صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیرِ صحت نے زیرِ تعمیر وارڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، پیش رفت اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ لی۔بخت محمد کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کام معیاری اور بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ مریضوں کو بہتر، محفوظ اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا مقصد صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بناتے ہوئے عوام کو معیاری علاج معالجے کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *