محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج  اتوارکے لیے منسوخ کردی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج  اتوارکے لیے منسوخ کردی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کردی جائے گی۔ریلو ے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں منسوخ کی گئی ہے،ٹرین اتوار کو پشاور کے لئے روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدودکردی گئی ہے  ٹرین سروس کی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کرنے سے کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *