Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
سرینگر(کشمیر ڈیسک)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورپارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت اورجیل میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کااظہارکیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سیاسی قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔انہوں نے کشمیری قیادت اور دیگرسیاسی قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا اور امتیازی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف یا سیاسی مؤقف کی بنیادپر قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق اورطبی سہولیات سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔دریں اثناء بھارتی فورسز نے سانبہ میں اریڈیم سیٹلائٹ کمیونیکیشن سیٹ کے فعال ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ضلع کے علاقوں مدکولی، ریگل اور چلیاری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ بھارت کی مسط کردہ بیوروکریسی کے توہین آمیز اور آمرانہ رویے کے خلاف وکلا برادری میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ بار ایسوسی ایشن بارہمولہ بار ایسوسی ایشن سوپور کے احتجاج میں شامل ہوئی جو تحصیلدار کی جانب سے وکلا ء کے ساتھ بدسلوکی اور توہین آمیز رویے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ وکلا ء نے تحصیلدار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قانونی پیشے کے وقار کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔جموں میں لوگوں نے کشتواڑ کی کم عمر طالبہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے آج مسلسل پانچویں روز بھی احتجاج جاری رکھا، جبکہ مظاہرے ڈوڈہ اور رام بن اضلاع تک پھیل گئے۔ طلباء، قبائلی برادری کے افراد، تاجروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے شفاف اور مقررہ مدت کے اندر تحقیقات اور بچی کے ساتھ زیادتی اور موت کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکام عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال رہے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیرکو نئی دہلی پر مالی انحصار برقرار رکھنے کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اقتصادی خود انحصاری کو دفعہ370 کی بحالی سے جوڑاہے۔عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہزاروں عقیدت مندوں نے سرینگر میں درگاہ حضرت بل میں رات بھر جاری رہنے والی عبادات میں شرکت کی۔ عقیدت مندوں نے امن، خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے دعائیں کیں۔سرینگر کے علاقے پیر باغ میں واقع بھارتی پولیس ہیڈکوارٹر کی چوتھی منزل پر آگ بھڑک اٹھی جس سے تین کمرے متاثر ہوئے۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔