بلوچستان کی جیلوں میں آگ بجھانے کے انتظامات نہ ہونے کے برابر

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کی جیلوں میں آگ بجھانے کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ، صوبے کی سب سے بڑی سنٹرل جیل مچ میں 711قیدی اور دس بیرکس ہیں اور آگ بجھانے کیلئے صرف دو فائر ایکسٹنگوشرزدستیاب ہیں محکمہ جیل نے چھ سال پہلے کچھ فائر ایکسٹنگوشرز اور فائر بال خرید کر جیلوں میں بھجوائے تھے کئی برسوں سے جیلوں کے عملے کو آگ بجھانے کی تربیت نہیں دی گئی ۔بلوچستان کی بارہ جیلوں میں تقریبا تین ہزار سے زائد قیدی قید ہیں ان میں صوبے کی سب سے بڑی سنٹرل جیل مچ میں سزائے موت کے منتظر 72 قیدیوں سمیت 711 قیدیوں کو رکھنے کیلئے دس بیرکس ہیں اور آگ بجھانے کیلئے صرف دو فائر ایکسٹنگو شرزدستیاب ہیں، مچ میں ٹاون کمیٹی کے پاس آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ بھی موجود نہیں ہے،، اس طرح گیارہ سو قیدیوں والی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں چھ فائر ایکسٹنگو شرزدستیاب ہیںتاہم صوبے کی تمام بارہ جیلوں میں عملے کو آ گ بجھانے کی کوئی تربیت نہیں دی گئی ہے ،ڈی آئی جی جیل بلوچستان ضیا اللہ ترین نے بتایا کہ محکمہ جیل نے چھ سال پہلے کچھ فائر ایکسٹنگوشرز اور فائر بال خرید کر جیلوں کو بھجوائے تھے اب دوبارہ آگ بجھانے والے آلات کی فراہمی کیلئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھا جارہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *