Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بھی لاہور اور کراچی کی طرز پر جدید، محفوظ اور باعزت سفری سہولت فراہم کی جائے، صوبے کے اہم شہروں اور مصروف روٹس پر مرحلہ وار الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پرانی لوکل بسوں کی بندش کے بعد شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے گرین اور پنک بس سروس عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے کی اہم کوشش ہے تاہم شہر کے متعدد اندرونِ شہر روٹس اب بھی مناسب پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان آبادی اور سفری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع پبلک ٹرانسپورٹ پلان تشکیل دے اور پہلے مرحلے میں کوئٹہ کے اہم روٹس پر مناسب تعداد میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں، جبکہ بعد ازاں اس سہولت کو گوادر، تربت، خضدار، سبی اور دیگر بڑے شہروں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کا جدید نیٹ ورک عوام کو کم خرچ، آرام دہ اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پٹرول و ڈیزل پر انحصار، فضائی آلودگی اور شہری ٹریفک کے مسائل کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔