Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

دبئی(سپورٹس ڈیسک) قومی ویمن کرکٹر سعدیہ اقبال نے کہاہے کہ ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیاری بہت اچھی ہے، دبئی آنے کے بعد تین ٹریننگ سیشنز کیے ہیں اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں۔ ایک انٹرویومیں سعدیہ اقبال نے کہا کہ جہاں ہمیں کمی محسوس ہو رہی تھی، ان چیزوں پر بھرپور کام ہو رہا ہے، ہر کوئی کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ ہے، مثبت رہیں گے، بہترین کھیل پیش کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے۔سعدیہ اقبال نے کہا کہ لڑکوں کے ساتھ کھیل کر اعتماد آتا ہے، کیمپ میں لڑکوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا، میچز میں جن شعبوں میں کمی ہو، انہیں بہتر کرنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی پچز سپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوتی ہیں، اسی طرح پلان اور تیاری بھی کی ہے، ہمارا اسپن کا شعبہ اچھا ہے اور اچھا رزلٹ سامنے آئے گا۔سعدیہ اقبال نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ بہت تبدیل ہو گئی ہے، اٹیکنگ کھیلنا پڑتا ہے، اسی طرح ہم کھیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔