سرفراز احمد کو کوچ بنایا گیا تو میں اس کے خلاف تھا،ہٹانے کا طریقہ بھی غلط ہے،محمد وسیم انٹرویو

کراچی (سپورٹس ڈیسک)سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بنایا گیا تو میں اس کے خلاف تھا، اب جس طرح سے ہٹایا گیا ہے یہ طریقہ بھی غلط ہے۔ایک انٹرویومیں سابق کرکٹر محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی کو سکھانا پڑے، یہ المیہ ہے فیصلہ سازی میں تمام کرکٹرز وہ ہیں جو ہمارے ساتھ کھیل چکے ہیں، کوچنگ، کیمپس، کھلاڑیوں کی سلیکشن کے فیصلوں کا مثبت نتیجہ نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے ان کو کس نے انگلینڈ بھیجا تھا، پاکستان کی کرکٹ کے اصل مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی، بابر اعظم کو پہلے باہر نکالا اور پھر پی ایس ایل کی کارکردگی پر واپس لایا گیا ہے شارٹ ٹرم فیصلے کریں گے تو ٹیم مشکلات کا شکار رہے گی۔محمد وسیم نے مزید کہا کہ انجری کے معاملے پر کھلاڑی میں اعتماد کا فقدان نظر آتا ہے، ملتان ٹیسٹ کے وقت امام الحق انجری کا شکار ہوئے جس کا پتہ آخری منٹ میں چلا تھا، چھوٹی موٹی تکلیف کے برعکس امام کو ذہنی طور پر مزید مضبوط ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی کو سکھانا پڑے جب انگلینڈ میں پتا تھا کہ کارکردگی اچھی نہیں ہوگی لیکن بنگلادیش، ویسٹ انڈیز میں بھی سیریز نہ جیت سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *