ایران نے خطرات کیخلاف مضبوط دفاعی حصار قائم کرلیا ہے، احمد واحیدی

تہران (انٹر نیشنل ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف احمد واحیدی نے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ دفاعی اور جارحانہ صلاحیتوں میں اضافے کی حکمت عملی کو جاری رکھنا ہی واحد دانشمندانہ اور موثر حل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ  میدانِ جنگ کو نئی نوعیت کی مشترکہ اور فوجی جارحیت کا سامنا ہے، تاہم ایران نے اپنے دشمنوں اور ایران کے بدخواہوں کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف ایک مضبوط دفاعی حصار قائم کرلیا ہے۔احمد واحیدی نے ظالمانہ اور متکبرانہ پابندیوں کے دور میں ایران کی دفاعی صنعت کی جانب سے ملک کی دفاعی و جارحانہ صلاحیتوں اور باز رکھنے والی طاقت کی تیاری کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *