اپنی پارٹی میں بات کروں گا کہ نئے صوبوں پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز کریں،اویس لغاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئے صوبے لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، وہ اپنی پارٹی میں بات کریں گے کہ نئے صوبوں پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز کریں۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ ہے، نئے صوبے لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر نہیں انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، جنوبی پنجاب صوبےکا سرائیکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی میں بات کریں گے کہ نئے صوبوں پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز کریں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر دوسرے صوبوں میں نئے انتظامی یونٹوں کے حوالے سے بات ہو رہی ہے تو اسے بھی قومی بحث کا حصہ بنانے میں حرج نہیں ہے۔وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ نئے یونٹوں کے حوالے سے کراچی کے عوام سے شفافیت کے ساتھ رائے لی جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *