امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی کارروائیاں جاری، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ایس ایچ او محمد انور کھوسہ

چھتر(ویب ڈیسک)پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی (منگولی) کے ایس ایچ او محمد انور کھوسہ نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس تمام تر دستیاب وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں گشت اور نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا گیا ہے، جبکہ مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے ایس ایچ او محمد انور کھوسہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے جرائم کی بیخ کنی اور امن و امان کے قیام کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ یا مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں اور علاقے میں امن کے قیام کیلئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کو کسی صورت کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *