Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

گوادر(ویب ڈیسک)رکنِ صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ایس ایس پی گوادر عطاء الرحمن سے ملاقات میں امن و امان، منشیات کے خاتمے اور عوامی تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ واپڈا حکام سے بجلی کے مسائل کے فوری حل اور ماڈل ہائی اسکول کے دورے کے دوران تعلیمی سہولیات کی بہتری پر زور دیا ایس ایس پی گوادر سے ملاقات میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے پشکان میں مبینہ مسلح گروہوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی اور ضلع بھر میں منشیات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے لیویز فورس سے پولیس میں انضمام کے دوران غیر حاضر رہنے والے اور بعد ازاں برطرف اہلکاروں کے معاملات کا قانون و ضابطے کے مطابق جائزہ لینے پر تبادلہ خیال کیا جبکہ رکن صوبائی اسمبلی نے واپڈا حکام سے ملاقات میں ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں خستہ حال بجلی کی تاروں کی تبدیلی، نئے ٹرانسفارمرز کی فراہمی و تنصیب اور بجلی کے مسائل کے فوری حل پر زور دیا گیا۔بعد ازاں رکن اسمبلی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گوادر کے دورے پر اسکول کے مختلف کلاس رومز اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اسکول گراؤنڈ کی بہتری کے مطالبے پر انہوں نے کام جلد شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ امن و امان، تعلیم، بجلی اور عوامی سہولیات کی بہتری ان کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ جاری رکھا جائے گا۔