عبدالغنی مینگل مرحوم کی وفات پرتعزیت کرنے والوں سے اظہار تشکر

کوئٹہ (ویب ڈیسک)معروف باکسر مرحوم عبدالغنی مینگل کے عزیز و اقارب سابق چیف انجینئر احمد خان مینگل، سابق چیف انجینئر علی احمد مینگل، ٹھیکیدار نور محمد مینگل، حاجی اسحاق مینگل، حاجی ابراہیم مینگل، اسماعیل مینگل، عارف مینگل، آصف مینگل اور عامر مینگل نے مرحوم عبد الغنی کی فاتحہ خوانی میں شرکت کرنے والے تمام معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین، وکلاء، صحافیوں، سرکاری افسران، کاروباری حضرات، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالغنی مینگل کی وفات پر جس محبت، خلوص اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں نے فاتحہ خوانی میں شرکت کی، تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں خاندان کے ساتھ کھڑے رہے، وہ ہمارے لیے باعثِ تسلی اور قابلِ قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ دور و نزدیک سے تشریف لا کر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کرنے اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرنے والے تمام افراد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *