Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت ”رائز” (RISE) پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروگرام کے مختلف منصوبوں، اب تک کی پیش رفت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں جدید فنی و پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کرنے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود، معاشی خودمختاری اور معیارِ زندگی میں بہتری ہے، اسی مقصد کے تحت ایسے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جو نوجوانوں کو روزگار، ہنر اور کاروبار کے مواقع فراہم کر سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کو ترقی کے ثمرات ان کی دہلیز تک پہنچانے اور صوبے کے نوجوانوں کو روشن و محفوظ مستقبل فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت بلوچستان کے رائز پروگرام کے تحت نوجوانوں کو جدید اور مارکیٹ بیسڈ ہنر سکھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ انہیں باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکے۔ پروگرام کے تحت فنی و پیشہ ورانہ تربیت، کاروباری مواقع، مالی معاونت اور روزگار کے مختلف شعبوں سے نوجوانوں کو منسلک کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت چھ اضلاع پنجگور، خاران، واشک، گوادر، آواران اور کیچ کو شامل کیا گیا ہے۔ پروگرام میں 57,464 مائیکرو انٹرپرائزز قائم کرنے، 4,320 نوجوانوں کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت دے کر روزگار سے منسلک کرنے، 1,620 موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ انفراسٹرکچر تعمیر کرنے اور 180 مقامی تنظیموں کو مضبوط بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ 900 نوجوانوں کو سوشل چینج ایجنٹس کے طور پر تربیت دی جائے گی، 12,000 نوجوانوں اور کاروباری افراد کو مالی خدمات اور آسان قرضوں تک رسائی فراہم کی جائے گی، جبکہ مضبوط بنائے جانے والے 180 چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں کے ذریعے مزید 1,800 گھرانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان اقدامات سے تقریباً 16,500 گھرانوں کے روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو موسمیاتی خطرات سے محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ پروگرام کے تحت خاران، پنجگور اور واشک کے اضلاع میں کھجور، کاٹن، گندم، زیرہ، لائیو اسٹاک، ہینڈ میڈ بلوچی ایمبرائیڈری اور فوڈ پروسیسنگ سمیت کئی اہم سیکٹرز اور ٹریڈز کو شامل کیا گیا ہے۔ ساؤتھ ائیر کے تعاون سے بلوچستان کے نوجوانوں کو فلائٹ کریو کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ایوی ایشن کے شعبے میں کیریئر بنانے، ایئرلائنز میں ملازمت کے مواقع حاصل کرنے اور جدید فضائی سفری نظام سے متعلق پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے علاؤہ ٹیک ویلی کے ساتھ بھی کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز خالد سرپرہ، سی ای او بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر طاہر رشید و دیگر نے شرکت کی۔