خارجہ سیکرٹری کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم ہاوس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع ہوگیا،

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے خارجہ سیکرٹری کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم ہاؤس میں اہم فیصلے کا مرحلہ شروع ہوگیا۔موجودہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 18 ستمبر کو 60 سال کی عمر مکمل کرکے ریٹائر ہو جائیں گی جبکہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے امکانات انتہائی کم بتائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو 18 ستمبر تک وزارت خارجہ کے گریڈ 22 کے سینئر ترین سفارتکاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ رحیم حیات قریشی، عاصم افتخار، رضوان سعید شیخ اور فیصل نیاز ترمذی سمیت سینئر سفارتکاروں کے نام زیرغور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *