Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مد د جتک نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب بروئے کار لائے جارہے ہیں عوام نے کھلی کچہری میں جن مسائل کی نشاندہی کی ہے انکے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بات انہوں نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ جتک ہاؤس آصف آباد میں کھلی کچہری کے دوان عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ کھلی کچہری میں علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔حاجی علی مدد جتک نے عوام کی شکایات اور مسائل کو نہایت توجہ سے سنا اور متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر سننا ہی حقیقی عوامی نمائندگی ہے۔ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر شہریوں نے حاجی علی مدد جتک کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد اور عوامی مسائل سننے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط صوبائی حکومت عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی اورانکے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے کھلی کچہری میں عوام نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے انکے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں عوام کے مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔