بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے سوڈ ڈیم میں بمشکل 2 ماہ کے پانی کا ذخیرہ رہ گیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے سوڈ ڈیم میں بمشکل 2 ماہ کے پانی کا ذخیرہ رہ گیا۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پانی اور خشک سالی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گوادر شہر میں پانی کی فراہمی، دستیاب ذخائر اور آئندہ کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے مکران ڈویڑن میں رواں مون سون کے دوران بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی بڑھنے لگی ہے۔گوادر میں پینے کے پانی کی قلت کا خطرہ پھر منڈلانے لگا ہے، گوادر کو پانی فراہمی کر نے والے  سوڈ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے سے کم ہورہا ہے اور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ بمشکل 2 ماہ کا رہ گیا ہے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اس لیے پانی کی مسلسل فراہمی کیلئے شادی کور ڈیم سے سپلائی فعال کی گئی ہے اور دونو ں ذرائع سے 30سے 35لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن نے 2.1 ایم جی ڈی ڈی سیلیٹیشن پلانٹ کو مکمل طور پر چلانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *