وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار حفیظہ کا بلاک شناختی بحال کروا دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار حفیظہ کا بلاک شناختی بحال کروا دیا گیا۔درخواست گزار حفیظہ نے بتایا کہ انکا شناختی کارڈ بغیر کسی وجہ کے بلاک کر دیا گیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے وہ متعدد بار نادرا کے دفتر گئی ثبوت پیش کیے، کمیٹی میں پیش ہوئی لیکن ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔پھر انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *