Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کے دوران انہیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ تحفے میں پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاس میں ہوئی جہاں شاہ چارلس نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کی۔تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے قومی کھلاڑیوں کا دستخط شدہ خصوصی بیٹ برطانوی بادشاہ کو پیش کیا۔شاہ چارلس نے بیٹ دیکھ کر بابر اعظم اور محسن نقوی سے دلچسپ سوال کیا کہ کیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے؟ اس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ یہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے۔