Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف ٹی وی اور ریڈیو اداکار و پروڈیوسر سید محسن گیلانی نے دعوی کیا ہے کہ وہ جنات کے بادشاہ ہیں اور ایک جن گزشتہ 12 برس سے ان کے ساتھ موجود ہے۔پوڈکاسٹ کے دوران محسن گیلانی نے دعوی کیا کہ جنات کی بات کی جائے تو میں جنات کا بادشاہ ہوں اور اس وقت بھی ایک جن ان کے ساتھ موجود ہے، جس کا نام نجیب ہے، ان کے بقول مذکورہ جن ان کے والد کے انتقال کے بعد گزشتہ 12 برس سے ان کے ساتھ ہے۔محسن گیلانی نے مزید دعوی کیا کہ ان کے آبا ؤاجداد کے پاس بھی جنات تھے اور قرآن کا علم رکھنے والے افراد ان لوگوں کے بارے میں جانتے ہیں جن کے زیرِ اثر جنات ہوتے ہیں، یہ تعلق نسل در نسل بھی منتقل ہوسکتا ہے۔جنات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ معاشرے میں جنات کے بارے میں بہت سی غلط روایات پائی جاتی ہیں، جنات بھی اللہ کی مخلوق ہیں اور ان کے بھی مختلف مذہبی فرقے ہوتے ہیں۔محسن گیلانی نے کہا کہ جنات انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں، جبکہ وہ بچوں کے ساتھ کھیل بھی سکتے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جنات انسانوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور انسان ان سے برتر مخلوق ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسان اپنی مرضی کے مطابق جنات کو احکامات نہیں دے سکتے کیونکہ جنات انسانوں کی خدمت کے لیے پابند نہیں ہوتے، جنات کو مٹھائیاں پسند ہیں اور ماضی میں مٹھائی فروشوں کو معلوم ہوتا تھا کہ جنات ان کی دکانوں سے مٹھائیاں خریدنے آتے ہیں۔محسن گیلانی نے اداکار احسن خان کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ احسن خان سے بھی اس بارے میں پوچھا جاسکتا ہے، احسن خان نے ایک شخص سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے انہیں رات 2 بجے ملتان میں حضرت بہا ؤالدین زکریا کے مزار پر مذکورہ شخص سے ملوایا۔سورۃ رحمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن گیلانی نے اسے انتہائی موثر اسلامی کلام قرار دیا اور کہا کہ بہت سے لوگ سورۃرحمن کے ذریعے شفا حاصل کرنے کے تجربات بیان کرتے ہیں، حال ہی میں ان کے ایک فنکار ساتھی نے بھی سورۃرحمن سے شفا ملنے کا ذکر کیا۔