Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں اچانک سڑک پر آکر تیز رفتار موٹر سائیکل کو روکنے اور حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر حکام نے نوجوان کی لاش روک لی اور اہل خانہ کو دستخط لینے کے بعد میت اس شرط پر واپس دینے کا انکشاف ہوا ہے کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے شادمان میں گزشتہ روز ناکے پر میڈیا پرسن کے ساتھ آنے والے موٹرسائیکل سوار کو پولیس اہلکار نے روکا تاہم نوجوان کنٹرول کھو بیٹھا اور سے گرا جبکہ میڈیا پرسن بھی واقعے میں زخمی ہوا تھا۔حادثے میں 30 سالہ زین الیاس جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش کو پولیس نے تحویل میں رکھا اور گزشتہ روز ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیملی ذرائع نے بتایا کہ زین کے ورثا ء سے کارروائی نہ کرنے کی شرط پر دستخط کرنے کے بعد لاش دی گئی ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس الزام کی تردید کی جارہی ہے۔زین کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور کے علاقے ساندہ میں ادا کی گئی۔ متوفی یر شادی شدہ اور پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن تھا۔سی ٹی او لاہور نے 30 سالہ زین کو سٹرک پر روکنے والے ٹریفک وارڈن سلطان الحق کوغفلت اور لاپرواہی برتنے پر معطل کر دیا گیا۔