Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے جڑواں شہروں میں اربن فلڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات آبادیوں یا سیاسی وابستگیوں میں امتیاز نہیں کرتیں، اس لیے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ادارے فوری طور پر آبادیوں سے بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنائیں، جبکہ متاثرہ نشیبی علاقوں میں فوری امداد، متاثرین کے انخلا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ متاثرین کو بروقت امداد فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔ وفاقی دارالحکومت کے مضافات اور راولپنڈی کی دیہاتی آبادیوں کو بھی فوری امداد پہنچائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق اپنی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ یہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا وقت نہیں، مل کر قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔سابق وزیراعظم نے مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ امدادی کاموں میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں اور متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔