بجلی بلوں کے بقایاجات سے متعلق وفاقی محتسب کی زیر صدارت کیسکو ہیڈکوارٹرمیں اجلاس  

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرشوکت علی جوگیزئی اور ریجنل ہیڈوفاقی محتسب غلام سرور بروہی کی زیر صدارت وفاقی حکومت کے ذیلی محکموں کے ذمہ بجلی بلوں کے بقایاجات سے متعلق کیسکو ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر (کسٹمرسروسز) مرزا اعزاز بیگ، ڈائیریکٹر کمرشل کیسکومنصور عمر، ڈپٹی منیجر کمرشل محسن بخاری کے علاوہ مختلف وفاقی محکموں کے نمائندوں نے شرکت کیں۔اجلاس کابنیادی مقصد وفاقی حکومت کے ذیلی محکموں اور کیسکوکے درمیان بجلی بلوں سے متعلق شکایات کاازالہ تھا۔ بعدازاں مختلف محکموں کے نمائندوں نے ریجنل ہیڈوفاقی محتسب اورکیسکوکے سربراہ کو اپنے متعلقہ محکموں کے بجلی بلوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *