Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) زیارت کراس کے قریب نامعلوم دہشتگردو ں کی فائرنگ سے ڈی سی ہرنائی کے 2گن مین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو زیارت کراس کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انکے 2محافظ نصراللہ اور دوست محمد زخمی ہوگئے جوابی کارروائی کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسکواڈ کی گاڑی ڈی سی ہرنائی کو کوئٹہ پہنچاکر واپس ہرنائی جارہی تھی کہ واقعہ پیش آیا۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کوگھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔