ژوب اور لورالائی کے باسیوں کی قسمت جاگ اٹھی،گیس پلانٹ منصوبہ منظور،بلال مندوخیل

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)سینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل نے کہاہے کہ ان کی تجویز اور مطالبے پر وفاقی کابینہ نے ژوب اور لورالائی میں گیس پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلد ای سی سی سے فنڈز جاری کرا کر منصوبے کا پراسیس اور ٹینڈر کیا جائے گا، جبکہ سوئی گیس حکام تنصیب کا کام کریں گے۔ان کے مطابق دوسرے مرحلے میں قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، چمن اور قلعہ عبداللہ میں بھی گیس پلانٹس کی منظوری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔سینیٹر بلال مندوخیل نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے عوام کو سستے گیس سلنڈر دستیاب ہوں گے اور ژوب و شیرانی کے قیمتی زیتون کے جنگلات کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *