ٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل گرڈکمپنی(این جی سی) کی جانب سے 220kvسبی۔کوئٹہ ٹرانمیشن لائن پر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 2ستمبراور3ستمبرکو (روزانہ) صبح 7بجے سے شام 5بجے تک مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی متاثرہوگی جس کے باعث تقریباً220میگاواٹ برقی قلت کو لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں لوڈمینجمنٹ کے باعث بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *