ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی کی بڑے دوکان ہیں جن کی الاٹ منٹ بہت ضروری ہے،سابق ایم پی اے میر حیدر خان جمالی

اوستہ محمد(ویب ڈیسک)سابق ایم پی اے میر حیدر خان جمالی نے کہا ہے ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی کی بڑے دوکان ہیں جن کی الاٹ منٹ بہت ضروری ہے دوکانوں کی الاٹ منٹ سے کافی لوگوں کو روزگار ملے گا اور کاروبار بھی ہوگا جبکہ اس کا بڑا فائدہ یہ ہوگا یہ یہاں فرٹیلائزر اور زہر زمینداروں اور کاشتکاروں کو خریدنے کے لیے آسانی ہوگی اور یہ ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی کے فائدہ مند ثابت ہوگا میر حیدر علی خان جمالی نے کہا کہ ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈپٹی کمشنر ضلع اوستہ محمد اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی دوکانوں کی الاٹ منٹ پر باہمی مشاورت کریں اور فوری طور پر مارکیٹ کمیٹی کے دوکانوں کی الاٹ منٹ پر عملی اقدام کریں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *