سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرجان محمد جمالی کا رکن اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والد کی وفات پر تعزیت

اوستہ محمد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والدحاجی میر جمعہ خان بادینی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔میر جان محمد خان جمالی نے میر غلام دستگیر بادینی اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ میر جمعہ خان بادینی ایک بزرگ، قبائلی اور سماجی شخصیت تھے، ان کی وفات اہلِ علاقہ اور لواحقین کے لیے بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔(آمین)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *