Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں بگٹی قبیلے کے عمائدین اور سرکردہ شخصیات نے ملاقات کی بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و فوکل پرسن ٹو چیف منسٹر سید اقبال شاہ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،حاجی علی مدد جتک بھی موجود تھے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی مجموعی صورتحال اور سیاسی و قبائلی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، جبکہ صوبے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔