Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
سا ﺅپالو(انٹرنیشنل ڈیسک)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے دو سول میں شدید طوفان اور ژالہ باری کے باعث کم از کم 2 افراد ہلاک ہوگئے ، 1600 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔چینی ٹی وی نے ریاستی سول ڈیفنس کے حوالے سے بتایا کہ 21 بلدیاتی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کے باعث تباہی ہوئی، پورٹو الیگری میں درخت گرنے سے 8 سالہ بچہ جبکہ اروئیو گرانڈے میں سیلابی پانی میں گاڑی بہہ جانے سے 72 سالہ شخص ہلاک ہوا۔ریاست کے شمالی علاقے ٹریس پالمیراس میں ژالہ باری سے تقریبا ایک ہزار مکانات متاثر ہوئے جبکہ یوراگوئے کی سرحد کے قریب واقع کوارائی میں 349 مکانات کو نقصان پہنچنے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔