بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

بشکیک [انٹرنیشنل ڈیسک]شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے دوسرے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔عباس عراقچی نے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی الگ ملاقات کی۔شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس بشکیک میں جاری ہے، جس میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پوتن، انڈین وزیراعظم نریندر مودی سمیت رکن ممالک کے دیگر رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *