Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
بشکیک(انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر مملکت شی جن پھنگ سے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ملاقات کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری اسٹریٹجک قیادت اور دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور روس کے تعلقات کی بنیاد مزید مضبوط، قدم مزید پختہ اور مستقبل مزید روشن ہوگا۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین روس سمیت دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کی منصوبہ بندی، تنظیم کی پائیدار اور دوررس پیش رفت ، عالمی نظم و نسق کی اصلاح اور مساوات پر مبنی کثیر قطبی دنیا کے فروغ کے لیےرہنما قوتوں کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔پوٹن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مسلسل نئی کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس چین کے ساتھ اقوام متحدہ، برکس میکانزم، جی 20 اور دیگر کثیرالجہتی میکانزمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے،اپیک رہنماں کے غیر رسمی اجلاس کے کامیاب انعقاد میں چین کی حمایت کرنے، اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔دونوں سربراہانِ مملکت نے مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔