Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی زیرِ صدارت کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے انسانی وسائل کی AiFRAMS کے ذریعے ریکارڈ کی جانے والی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری صحت شہیک بلوچ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین مندوخیل، کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، پرنسپل بولان میڈیکل کالج اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بلوچستان ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے AiFRAMS کے ذریعے مرتب کردہ حاضری، غیر حاضری اور ادارہ جاتی تعمیل سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں مختلف ہسپتالوں اور دفاتر کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے غیر حاضر ملازمین اور باقاعدگی سے AiFRAMS پر حاضری درج نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ملازم کی تنخواہ AiFRAMS پر تصدیق شدہ حاضری کے بغیر جاری نہ کی جائے اور متعلقہ اداروں کے سربراہان ماہانہ تنخواہوں کی تیاری کے دوران ڈیجیٹل حاضری کے ریکارڈ پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔وزیرِ صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی بروقت موجودگی، مؤثر نگرانی اور عوام کو بلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔ فرائض سے غفلت، غیر حاضری اور ڈیجیٹل حاضری کے نظام سے دانستہ اجتناب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ AiFRAMS پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور عدم تعمیل کی صورت میں ملازم کے ساتھ متعلقہ انتظامی افسر کی ذمہ داری بھی متعین کی جائے۔