Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)واقعہ زیارت میں شہید ہونے والے شہدا کے لواحقین نے وفد کی شکل میں ہفتہ کے روز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ آکر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ، مرکزی سینیئر نائب صدر میر شاوس بزنجو سے ملاقات کی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ،مرکزی سیکریٹری ریسرچ صدیق کھیتران، صوبائی خواتین سیکریٹری رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ،ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بلوچ، اراکین مرکزی کمیٹی میر عبدالخالق بلوچ، چئیرمین محراب بلوچ، سینیئر رہنما آغا گل، محمود رند، عنایت بزدار، بی ایس او کے وائس چئرمین شے مرید بلوچ، حق نواز شاہ، عارف دہوار، محب خان سمیت دیگر دوست شامل تھے وفد میں محمد نسیم، سمیع آغا، اکمل خان، حسن سالار،اسرار خان صدام خان،کامران خان، قسیم خان،باقی داد خان نصیب اللہ،ڈاکٹر اسرار شامل تھے، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا کہ یہ بھی تاریخ کا جبر ہے کہ غیر ملکیوں کے ذریعے صدیوں سے آباد مقامی آبادی کو ان کے وطن وسائل اور سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیئے خون ناحق بہایا جارہا ہے تاکہ علاقوں کو خالی کرکے وسائل پر قبضہ کیا جائے، بلوچستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے ہمارے مسائل و مشکلات یکساں ہیں اس لیئے بلاکسی نسل زبان، مذہب کی تفریق کے ہم سب کو مل کر اپنے وسائل اور وطن کا دفاع کرنا چاہیے، مرکزی سینیئر نائب صدر میر شاوس بزنجو نے کہا کہ عجیب منطق ہے کہ دوسو غیر ملکی آکر ہمارے فورسز کے جوانوں کو باندھ کر گولیوں سے بھون ڈالے جبکہ ہم بلوچستان میں امن و امان کے نام پر سالانہ نوئے ارب روپے خرچ کررہے ہیں جہاں وسائل ہیں وہاں مسائل ہیں لوگ سمجھ چکے ہیں کہ سارا کھیل ان کو اپنے علاقوں سے بے دخل کرنے کے لیئے کی جارہی ہے، وفد کے سربراہ محمد نسیم خان نے نیشنل پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ نیشنل پارٹء مظلوموں اور محکوموں کی مضبوط سیاسی جماعت ہے جو تمام تر نسلی لسانی اور مذہب و زبان کی منافرت سے پاک ہے نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت نے دس روزہ دھرنے کے دوران لواحقین کا بھرپور ساتھ دیا جس کے لیئے ہم نیشنل ہارٹی اور اس کی قیادت کا مشکور ہیں۔