Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)درخواست گزار صلاح الدین نے بتایا کہ ان کے بھائی محمد قاسم کا شناختی کارڈ 2018 سے بغیر کسی وجہ کے بلاک کر دیا گیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے انہوں نے متعدد بار نادرا سے رابطہ کیا اور کمیٹی میں تمام ثبوت پیش کیے لیکن اس کے باوجود ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار صلاح الدین کے بھائی کا شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بھائی کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔