خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا فیصل آباد انڈر-19 فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک)خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا فیصل آباد جھنگ روڈ انڈر-19 فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ الفاروق کلب ڈوگر جھپال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن و سابق سیکرٹری اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن رانا محمد اشرف خان کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز سوہل فٹ بال گرانڈ میں ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا اور الفاروق کلب ڈوگر جھپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا نے الفاروق کلب ڈوگر جھپال کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ خالد بن ولید اکیڈمی کے کوچ رانا مبشر بشیر المعروف کالا نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ خالد بن ولید اکیڈمی کے کھلاڑی فائنل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *