وزیراعظم وژن 2047ء کے تحت نوجوانوں کو قومی ترقی کے مرکز میں لانا چاہتے ہیں،طویل المدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، چیئر مین وزیر اعظم یوتھ پروگرام

لاہور (سپورٹس ڈیسک)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشکل حالات کے باوجود مسلسل ترقی کا سفر جاری رکھا، پاکستان کا مستقبل صرف مراعات یافتہ طبقے تک محدود نہیں بلکہ ہر باصلاحیت نوجوان کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ملنے چاہئیں، حکومت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور جدید تعلیم و تحقیق سے جوڑنے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے،2047ء میں پاکستان کے قیام کو 100سال مکمل ہوں گے اس لیے مستقبل کی تیاری اور طویل المدتی منصوبہ بندی ابھی سے کرنا ہوگی۔ایچ ایس ایس پی 2026ء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے وقت وسائل کی شدید کمی تھی، ہمارے بزرگوں نے انتہائی مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا اور دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے۔ پاکستان مسلسل جدوجہد کے ذریعے آگے بڑھتا رہا اور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *