وزیر پٹرولیم کی اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پی ایس او کی قیادت سے ملاقاتیں،سرمایہ کاری کے مواقع اور جاری اصلاحات پر گفتگو

کراچی (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم وزیر علی پرویز ملک نے کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پی ایس او کی قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پیٹرولیم سیکٹر میں توانائی کے تحفظ، سرمایہ کاری کے مواقع اور جاری اصلاحات پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اجلاس میں صنعتی شعبے، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ممتاز میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہاکہ حکومت ایک مسابقتی، سرمایہ کاری دوست اور طویل مدتی توانائی ضروریات سے ہم آہنگ پیٹرولیم سیکٹر تشکیل دے رہی ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہاکہ ایکسپلوریشن، ریفائننگ اور ڈاؤن اسٹریم مارکیٹس میں اصلاحات جاری ہیں، بانڈڈ اسٹوریج اور اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزروز توانائی کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں۔اوآئی سی سی آئی نے کہاکہ پالیسی اور ٹیکس فریم ورک میں تسلسل، شفافیت اور سکیورٹی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے اہم ہیں، حکومت اور صنعت کے درمیان مسلسل مکالمہ عملی مسائل کے حل اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔صدر او آئی سی سی آئی نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ریگولیٹری اور تجارتی ماحول میں استحکام اور تسلسل ضروری ہے۔پی ایس او اجلاس میں قومی توانائی کے تحفظ، سپلائی چین اور اسٹریٹجک اسٹوریج پر غور کیا گیا۔پی ایس او کی جانب سے ملک میں بلاتعطل ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کو وزیر پیٹرولیم نے سراہا۔ وزیر پٹرولیم نے کہاکہ اسٹریٹجک اسٹوریج کی استعداد بڑھانے اور سپلائی چین کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ علی پرویز ملک نے کہاکہ پیٹرولیم سیکٹر میں کارکردگی اور بروقت ردعمل بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے استفادہ کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *