پاکستان میں موبائل فون اسمبلنگ میں 102 فیصد اضافہ جولائی میں مقامی طور پر اسمبل کیے گئے موبائل فونز کی تعداد 3.90 ملین یونٹس تک پہنچ گئی

لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان میں موبائل فون کی مقامی اسمبلنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث ملک کی موبائل فون ضروریات پوری کرنے کے لیے درآمدات پر انحصار کم ہوا ہے، جولائی 2026 میں مقامی سطح پر موبائل فون اسمبلنگ میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 102 فیصد اضافہ ہو، جس کے بعد ملک کی موبائل فون طلب کا 97 فیصد حصہ مقامی پیداوار سے پورا کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل کیے گئے موبائل فونز کی تعداد بڑھ کر 3.90 ملین یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ جون میں یہ تعداد 1.93 ملین یونٹس تھی۔ یوں ایک ماہ کے دوران مقامی اسمبلنگ میں قریبا دگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب موبائل فون درآمدات میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ جولائی میں درآمد کیے گئے موبائل فونز کی تعداد کم ہو کرتقریباً 1.1 لاکھ یونٹس رہ گئی، جو جون کے مقابلے میں 83 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *