Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان، چیئرمین حاجی بشیر احمد رند،سیکرٹری جنرل قاسم خان کاکڑ،حاجی عبدالعزیز شاہوانی، عابد بٹ،محمد عمر جتک، عارف خان نیچاری، دین محمد محمد حسنی،ملک وحید کاسی، ملک محمد حسین بنگلزئی، ظفر خان رند، سید منظور شاہ فضل محمد یوسفزئی، انجینئر نجیب اللہ مری نے بیان میں کیسکو انتظامیہ کی جانب سے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے عہدیداروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں، یونین عہدیداروں کی جبری ٹرانسفر اور ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کو کیسکو انتظامیہ کی بوکھلاہٹ اور مزدور و ملازم دشمن قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مزمت کی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ کے تحت قائم پاور ڈویڑن کی سی بی اے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین آئین کے آرٹیکل سترہ اور انیس کے تحت ملک کی منافع بخش پاور کمپنیوں کی اونے پونے نجکاری اور مزدوروں کوبیروزگار کرنے کی پالیسیوں کیخلاف ملک بھر میں سراپا احتجاج ہے۔ ایسے میں حکومت کا نجکاری کیخلاف مزدوروں کی آواز کو دبانے کیلئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی اور زونل عہدیداروں کو ٹرانسفر کرنا اور ملازمین کی جواب طلبی اور شوکاز نوٹس جاری کرنا انتہائی قابل مذمت اور مزدور دشمن اقدام کیساتھ لیبر قوانین اور آئین پاکستان کی بنیادی انسانی حقوق کی شقوں کی خاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور ڈویڑن اور کیسکو انتظامیہ کے مزدور دشمن اقدامات کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچسٹان بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی جس کی ذمہ داری کیسکو انتظامیہ پر عائد ہوگی.