Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پنجگور(ویب ڈیسک)پنجگور کے یونین کونسل کوہ بن کے علاقے راہی نگور میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مبینہ طور پر بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے پر ڈپٹی کمشنر پنجگور نے نوٹس لے لیا ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ علاقے کا فوری دورہ کرکے رپورٹ شدہ کیسز کی اسکریننگ، طبی معائنہ اور مکمل جائزہ لیا جائے اور جامع رپورٹ جلد پیش کی جائے زرائع کے مطابق متاثرہ مریضوں کی تعداد 147 بتائی جاتی ہے جنکے ٹیسٹ مثبت آئے تھے علاقہ مکینوں کے مطابق اس مرض سے متاثرہ دو مبینہ مریضوں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے