Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
تربت(ویب ڈیسک)تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرکاری ٹیچر ماسٹر ممتاز علی نے اپنے بیٹے عبدالمنان سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالمنان گزشتہ چند ماہ سے گھر سے چلا گیا ہے، جس کے بارے میں انہیں معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہے اور اس وقت ان کا اپنے بیٹے سے کوئی تعلق یا رابطہ نہیں۔ماسٹر ممتاز علی نے کہا کہ وہ خود سرکاری ٹیچر ہیں جبکہ ان کے والد بھی ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر ہیں اور وہ سکنہ گیبن کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالمنان کے حوالے سے اگر مستقبل میں کوئی منفی سرگرمی، مسئلہ، حادثہ یا ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس سے ان کی فیملی، بھائیوں یا خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا بیٹا اگر کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث پایا جاتا ہے تو وہ اس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے اور نہ ہی ان کا یا ان کے خاندان کا اس معاملے سے کوئی واسطہ یا لینا دینا ہوگا۔ماسٹر ممتاز علی نے پریس کانفرنس کے دوران عوام اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے عبدالمنان سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور آئندہ اس کی کسی بھی سرگرمی کی ذمہ داری ان کے خاندان پر عائد نہ کی جائے۔