Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے میٹروپولیٹن آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور بیوٹیفیکیشن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات افسران اپنے اپنے علاقوں کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی اور مجموعی بہتری کے لیے ذاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔ ہر افسر اپنے متعلقہ علاقے میں بیوٹیفیکیشن کے اقدامات کی نگرانی اور بروقت تکمیل کا ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر کے داخلی و اہم مقامات، سڑکوں، چوراہوں، گرین بیلٹس اور دیگر عوامی مقامات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیوٹیفیکیشن کے کاموں میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور اپنے اپنے علاقوں میں جاری اقدامات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔